مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی بھارت میں ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم پید اکر رہی ہے ، محبوبہ مفتی

mehboobaسرینگر10 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم پیدا کر رہی ہے کیونکہ بی جے پی کے پاس مذہب کے نام پر سیاست اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انتخابی فائدے کیلئے ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیاں تقسیم پیدا کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حالیہ بیان کاحوالہ دیا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ80اور 20فیصد کے درمیان ہیں، جو ریاست میں مسلمانوں اور ہندوئوں کی مجموعی آبادی کی طرف واضح اشارہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ بی جے پی نے مذہب کے نام پر ہندو اور مسلمانوں کو تقسیم کیا اوروہ ملک میں مذہبی بنیادوں پر ہی اپنی سیاست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں بی جے پی کے پاس مذہبی سیاست کے علاوہ اورکوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ پی ڈی پی پر قابض انتظامیہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی آڑ میں قدغن عائدکررہی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button