مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں لیتھیم کی دریافت کے قبل از وقت دعوئوں پر مودی حکومت تنقید کی زد میں

کانگریس نے جموں وکشمیر میںسکیورٹی کی ناکامی کو سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ قراردیا


نئی دہلی:کانگریس نے ان رپورٹوں پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیاسے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لیتھیم کے ذخائرکو دوبارہ تلاش کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے لیتھیم کے ذخائر کی دریافت کے قبل ازوقت دعوئوںپر مودی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے اسے قبل از وقت جشن منانے کا معاملہ قرار دیا۔جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے فروری 2023میںدنیا کے سب سے بڑے لیتھیم ذخائرمیں سے ایک کی دریافت کا اعلان بہت دھوم دھام سے کیا۔ تاہم اس کے بعد نیلامی بولیوں کو راغب کرنے میں ناکام رہی۔ نومبر 2023میں پہلی نیلامی دلچسپی کی کمی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی اور مارچ 2024میں دوسری کوشش میں بھی کوئی بولی دہندگان سامنے نہیں آئے۔اکتوبر 2024تک جیولوجیکل سروے آف انڈیا کو تلاش کے ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے ذخائر کو دوبارہ تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی جس سے نیلامی میں کم از کم مزید چھ ماہ کی تاخیر ہو گی۔جے رام رمیش نے کہا کہ یہ سرخیوں میں رہنے کی شوقین مودی حکومت کے کام کاج کا طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تیاری کے اس طرح کے اعلانات ناقص منصوبہ بندی کی مثال ہیں۔قبل ازیںکانگریس نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی ناکامی کو سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاتھاکہ اسے خطے میں تلاش اور ترقیاتی منصوبوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ پارٹی نے اس طرح کے اسٹریٹجک وسائل کے منصوبوں میں بہتر منصوبہ بندی اور جوابدہی پر زور دیا ہے۔KMS-06/S

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button