مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن کا بڈگام میں بھارتی پولیس کی بے دریغ کارروائی پر اظہار تشویش

سرینگر20 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ضلع بڈگام کے علاقے آروہ بیرو میں بھارتی پولیس کی بے دریغ کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا موسوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی فرد کے فعل پر پوری برادری کو سزا دینا غیر منطقی ہے۔انہوں نے ضلع بڈگام میں انتظامیہ کی طرف سے ایک مخصوص برادری کی وقف املاک کی تفصیلات طلب کرنے پر بھی ناراضگی ظاہر کی۔وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر ریونیو بڈگام کے جاری کردہ ایک حکم پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں ضلع کے کم از کم نو تحصیلداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کمیونٹی کی وقف املاک کے اعلان اور نوٹیفکیشن کے لیے محصولات کا جائزہ پیش کریں۔
دریں اثناءآغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سید محمد الموسوی کاشانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان و لواحقین خاص طور پر فرزند سید باقر الموسوی کاشانی، لاہور میں مقیم چچا زاد بھائی آغا سید سیدین موسوی ،برادران سید علی موسوی ، سید ابو الحسن موسوی ، سید شبیر حسن موسوی اور سید فدا حسین موسوی سے تعزیت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button