مقبوضہ جموں و کشمیر

جاوید میر کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے پر امن سیاسی حل پر زور

 

سرینگر17ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے جسے مذاکرات کے ذریعے سیاسی طورپر حل کیاجانا چاہیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر میں مختلف تعزیتی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر کا جنوبی ایشیا میں ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور خطے میں مستقل امن کے قیام کیلئے اس دیرینہ تنازعے کا خوش اسلوبی سے حل ناگزیر ہے ۔ جاوید میر نے کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان متعدد جنگیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگوں سے صرف تباہی ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے اور اس تنازعے کے حل کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کا خیرمقدم کیاہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button