نئی دلی اور دیگر علاقوں میں ایک مخصوس کمیونٹی کے گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے، راشٹریہ جنتا دل
پٹنہ 22اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما Tejashwi Yadav و نے نریندر مودی حکومت کے بلڈوزر کلچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے علاقے جہانگیرپوری اور بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ایک مخصوص کمیونٹی کے گھروںکو مہندم کیا جا رہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تیجاشوائی یادو نے ایک بیان میں استفسار کیا کہ اگر جہانگیرپوری میں غیر قانونی تعمیرات ہیں تو حکومت اور انتظامیہ اب تک کیا کر رہی تھی۔ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو نے بھی بلڈوزر کلچر پر اعتراض کیا اور ٹویٹر پر ایک سوشل میڈیا مہم stopbulldosinghousesشروع کر رکھی ہے۔آر جے ڈی کے نائب صدر شیوانند تیواری نے بھی دہلی کے جہانگیر پوری، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں انہدام کی مہم پر اعتراض کیا۔تیواری نے بی جے پی پر رام نومی اور ہنومان جینتی کے دوران فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کا الزام لگایا اور اسے انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا۔