مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ حملے میں زخمی ہونے والا ”آر پی ایف“افسر دم توڑ گیا

سرینگر 23 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک افسر، جو اس ہفتے کے شروع میں ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
سب انسپکٹر دیوراج پیر کے روز ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں حملے میں شدیدزخمی ہو ا تھا ۔ وہ سری نگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔ پیر کی شام ہونے والے اس حملے میں ایک اور پولیس اہلکار سریندر کمار مارا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button