مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام قائد حریت شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو ضبط کرنے کی تیاری کررہے ہیں
سرینگر07نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں قائد حریت شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو ضبط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
ریاستی تحقیقاتی ادارہ ایس آئی اے رہائشگاہ کو ضبط کرنے کا بہانہ ڈھونڈرہا ہے اوراس کے لئے عسکریت پسندی کوفروغ دینے اور نام نہاد ٹیرر فنڈنگ کا بہانہ گڑھا جارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔