بھارت

بھارتی صدر کا دورہ جموں ملتوی کردیاگیا

جموں26اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی صدر رام ناتھ کووند کا بدھ کوغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں ریجن کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی صدر کو بدھ کو جموں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے پانچویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کے لیے جموں کا دورہ کرنا تھا ۔انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ "آئی آئی ایم جموں کا 5واں سالانہ کانووکیشن 27 اپریل کو کنونشن سنٹر، گلامی باغ، کینال روڈ، جموں پر منعقد کیاجانا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ رام ناتھ کووند اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔تاہم ترجمان نے کہا کہ بعض ناگزیر وجوہات کی وجہ سے بھارتی صدر کا آئی آئی ایم جموں کانووکیشن کا دورہ اگلے احکامات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button