بھارت

ہندو دھرم سنسد:بھارتی سپریم کورٹ کی اتراکھنڈ حکومت کی سخت سرزنش

نئی دلی27اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے روڑکی میں مجوزہ ہندو دھرم سنسد کے انعقاد پر اتراکھنڈ حکومت کی سرزنش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری سے دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں حلف نامہ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اشتعال انگیز تقاریر نہ کی جائیں۔ ساتھ ہی عدالت عظمی نے یہ بھی کہا کہ اور اگر ایسا ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔سپریم کورٹ نے کہاکہ اشتعال انگیز تقاریرکی پر چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام پر ذمہ داری عائد ہو گی ۔ اتراکھنڈ حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے کئی ریاستوں میں ہماچل پردیش کے اونا، یوپی کے ہریدوار اور دلی میں دھرم سنسد کے دوران مسلمانوںکے خلاف اشتعال انگیز تقاریرں کی جاچکی ہیں۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس سی ٹی روی کمار بھی شامل تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button