پاکستان

پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے دنیا کو آگاہ کرتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرتا رہے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ظلم و جبر کا سامنا کرتے ہوئے اکثر خاموشی اختیار کر لیتی ہیں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں ان کا دکھ اکثر مردوں سے زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مبصرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بارہا رپورٹیں جاری کی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کنن پوش پورہ میں پیش آنے والے آبروریز ی کے واقعے کے مجرم فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی اور وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں ۔طاہر اندرابی نے کہا کہ اگر احتساب کو یقینی بنایا جاتا تو خطے میں خواتین کو اب بھی اس طرح کی زیادتیوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
انہوںنے مزید کہا کہ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری حریت رہنما قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت پر بین الاقوامی دبا ئو بتدریج بڑھ رہا ہے۔انہوں نے پاکستان کے اس موقف کو دہرایا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے اور وہ اس پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button