مقبوضہ جموں و کشمیر

اگر کشمیر کے بارے میں فلم بنائی جاسکتی ہے تو لکھیم پور قتل عام پرکیوں نہیں ،اکلیش یادیو

لکھنو 17مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادیو نے کہا ہے کہ اگر کشمیر پر ایک پروپیگنڈہ فلم دی کشمیر فائلز بنائی جا سکتی ہے تو لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل عام پر لکھیم پور فائلز کیوں نہیں بن سکتی جہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی وزیر کی گاڑی نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو کچل ڈالا تھا۔
اکھلیش یادیو نے یہ بات ریاست اترپردیش میں حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد پہلی بار سیتا پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور میں ایک بھارتی وزیر کی گاڑی نے مودی حکومت کے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجا ج کرنے والے کسانوں کو کچل دیا تھا جس سے چار کسان اور ایک صحافی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button