مقبوضہ جموں و کشمیر

کنن پوشپورہ میں آویزان بینرز میں بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کوشہید قراردیاگیا

سرینگریکم مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپوارہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بینرز آویزان کئے گئے ہیں جن میں بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالرشید ڈار کو شہید کہاگیا ہے اوریکم مارچ 2023کوان کا یوم شہادت قراردیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالرشید ڈار کو بھارتی فوج نے دسمبر 2022میں گرفتارکرکے لاپتہ کردیا تھا۔ مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ عبدالرشید کو یکم مارچ 2023 کو شہید کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کنن پوش پورہ کے ایک مقامی نوجوان عبدالرشید کو 15دسمبر کوبھارتی فورسز نے پوچھ گچھ کے لیے گرفتارتھا لیکن وہ فورسز کی حراست سے فرار ہو گیا ۔ عبدالرشید کے اہلخانہ نے پولیس کے ان دعوئوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اوراس سلسلے میں کئی بارسرینگر اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button