بھارت

بھارت: کانگریس کا کورونا وبا سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

نئی دہلی 07 مئی (کے ایم ایس) کورونا وائرس سے دنیا میں ہونے والی اموات کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے بعد بھارت میں کانگریس نے کوروناکمیشن کی تشکیل اور وبائی امراض میں اپنے افراد کو کھونے والے خاندانوں کو 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا اموات کی اصل تعداد حکومت کے پیش کردہ اعداد وشمار سے دس گنازائد ہے۔
کانگریس کے ترجمان Gaurav Vallabh نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے فوری طور پر تمام پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل ایک کورونا کمیشن تشکیل دے تاکہ آکسیجن کی عدم دستیابی اور دیگر وجوہات کے سبب ہونے والی اموات کا تجزیہ کیا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ویکسین اور ادویات کی صورت میں اور اس طرح کے وبائی امراض کے دوران بہتر انتظام کے لیے منصوبہ بندی کرے اور وبائی مرض کی وجہ سے مرنے والوں کے خاندانوں کو 4 لاکھ روپے ادا کرے۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی وجہ سے ایک بار پھر عالمی سطح پر بھارت کی سبکی ہوئی ہے کیونکہ وبائی مرض کی بدانتظامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بے حسی کا رویہ عیاں ہے اور قوم نے دوسری لہر کے دوران لوگوں کو آکسیجن کے لیے تڑپتے ہوئے دیکھا۔ انہوںنے کہا کہ پانیوں میں تیرتی ہوئی لاشوں کی وجہ سے بھارت کو شرمندگی اٹھانا پڑی ۔ انہوںنے ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 1 جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 کے درمیان بھارت میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا سے اب تک صرف پانچ لاکھ چوبیس ہزار اموات ہوئی ہیں لیکن ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت میں جنوری 2020 سے دسمبر 2021 کے درمیان وبائی مرض کی وجہ سے 47 لاکھ اموات ہوئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button