مقبوضہ جموں و کشمیر

حد بندی کا پورا عمل عالمی طور پر تسلیم شدہ اصول و ضوابط کے منافی ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر08مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر پارٹی موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل عالمی طور پر تسلیم شدہ طریقہ کار اور اصول وضوابط کے منافی ہے۔
فاروق عبداللہ نے کولگام میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کے پورے عمل پر پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا عمل غیر واضح ایجنڈے پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری مشق انتخابی نمائندگی کے حوالے سے عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اورضوابط کے منافی ہے۔ تاہم کسی بھی قسم کی چالبازی بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے ایجنٹوں کو لوگوں کے غم و غصے سے نہیں بچاپائے گی۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس سب کو بی جے پی اور اس کے ایجنٹوں کو سزا دینے کی وجہ بنایا ہے جو انہوں نے جموں و کشمیر کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نوشتہ دیوار ہے خواہ وہ کتنے ہی جھوٹے محاذ کھولیں، عوام ان لوگوں کو معاف نہیں کریں گے جنہوں نے اس خطے کی خصوصی حیثیت، اس کی تاریخی انفرادیت اور وقار کو چھین لیاہے ۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر اور لداخ میں بی جے پی اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف غم و غصہ پایاجاتاہے۔ ہماری معیشت کا ہر شعبہ تباہ حال ہے، ہمارے نوجوان دوراہے پر ہیں، ہمارے تاجرغیر معمولی حالات کا سامنا کر رہے ہیں،سیاحت کے شعبے، ٹرانسپورٹروں اور کاریگروں کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور ترقی کے فقدان سے ہمارے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button