مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت سکھوں کو پیدائشی حق حاصل کرنے سے ہرگز نہیں روک سکتا، رمیش سنگھ اروڑا

اسلام آباد 08 مئی (کے ایم ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ سکھوں کیلئے الگ وطن خالصتان کے لیے جاری ریفرنڈم کا ردعمل زبردست رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سردار رمیش سنگھ اروڑا نے جو پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ تارکین وطن سکھ ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے حصہ لے رہے ہیں جو ابتدائی طور پر گزشتہ سال 31 اکتوبر کو لندن سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں کورونا وبا کی وجہ سے اس کی رفتار کچھ کم ہوگئی تھی تاہم ریفرنڈم کا یہ عمل اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور لوگ اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالصتان ریفرنڈم اقوام متحدہ کی توجہ بھارتی پنجاب میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی طرف مبذول کرائے گا۔سردار اروڑہ نے کہا کہ بھارت سکھوں کو ان کا پیدائشی حق آزادی حاصل کرنے سے ہرگز نہیں روک سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button