بھارت کو ممکنہ انہدا م کے خطرے کا سامنا ہے ، امرتیہ سین
کولکتہ 02جولائی (کے ایم ایس ) نوبل انعام یافتہ بھارتی ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت جس بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے وہ اسکا ممکنہ انہدام ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرتیہ سین نے کولکتہ کے سالٹ لیک علاقے میں” امرتیہ ریسرچ سینٹر“ کے افتتاح کے موقع پرکہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں اور خود کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ کیا میں کسی چیز سے ڈرتا ہوں تو میں ہاں کہوں گا کیونکہ اب ڈرنے کی کوئی وجہ ہے اور وہ وجہ ملک کی موجودہ خوفناک صورتحال ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک متحد ہو۔ میں ایسے ملک میں تقسیم نہیں چاہتا جو تاریخی طور پر لبرل تھا، ہمیں مل کر کام کرنا ہے ۔ امرتیہ سین نے مزید کہا کہ بھارت صرف ہندوو¿ں یا مسلمانوں کا نہیں ہوسکتا یہ سب کا ملک ہے اور سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔