مقبوضہ جموں و کشمیر

حیدر پورہ جعلی مقابلے میں فوجیوں کو کلین چٹ حیران کن نہیں، محبوبہ مفتی


سرینگر29 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کیطرف سے حیدر پورہ جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کو دی جانے والی کلین چٹ حیران کن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کا مقصد دراصل جعلی آپریشن کے حقائق پر پردہ ڈالنا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں ایس آئی ٹی کی طرف سے فوجیوں کو واضح کلین چٹ حیرت کی بات نہیںہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات خالصتاً ایک جھوٹی کارروائی پر پردہ ڈالنے اور بیگناہ شہریوں کے قتل کے مجرموں کو بری کرنے کا ڈرامہ تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب وہ خود جج، جیوری اور جلا د ہوں تو انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button