مقبوضہ جموں و کشمیر

چھتیس گڑھ: ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو پائلٹ ہلاک

رائے پور 13مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ رائے پور شہر کے سوامی وویکانند ایئرپورٹ پرتربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت اگروال نے میڈیو کو بتایاہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے پائلٹوں میں کیپٹن گوپال کرشنا اور کیپٹن اے پی شریواستو شامل ہیں۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button