بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر: مولانا منظور ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ


سرینگر22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں معروف عالم دین مولانا منظور ملک کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولانا منظور ملک کو بھارتی پولیس نے تین دن پہلے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے خاندان کے ایک رکن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس 9محرم الحرام کو منظور ملک کے گھر آئی اور انہیں اگلے روزپولیس سٹیشن میں حاضر ہونے کے لئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ منظور ملک پولیس سٹیشن پر حاضر ہوئے تو انہیں گرفتارکیاگیا۔مولانا منظور ملک پٹن میں ایک مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھاتے ہیں۔
دریں اثناءمجلس علماءامامیہ جموںو کشمیر نے محرم کے مقدس مہینے میںمولانا منظور ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ سماجی و مذہبی تنظیم نے کہا کہ قابض انتظامیہ مسلم رہنماو ¿ں کو گرفتار کرکے ان کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button