بھارت
کولکتہ : پولیس اہلکار نے خود کشی سے پہلے اندھا دھند فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا
کولکتہ، 10 جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ اہلکار نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس اہلکار بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر حفاظی چوکی پر تعینات تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایپ بائک پر سوار ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ بائیک کا ڈرائیور زخمی ہوا ۔ بعد ازاں پولیس اہلکار نے رائفل سے خود کو گولی مار دی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔