اترپردیش: سکول پرنسپل کے خلاف طلبہ کو عید کی مبارکباد دینے پر مقدمہ درج
الہ آبادبھارت 06 مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع الہ آباد میں مسلم مخالف نفرت کے ایک اور واقعے میں سکول پرنسپل کے خلاف طلبہ کو عید پر نئے کپڑے پہننے کیلئے کہنے اور انہیں عید مبارک دینے پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے پرنسپل نے اپنا پیغام طلبہ تک پہنچانے کیلئے سکول کی سرگرمی کے حصے کے طورپرایک 20 سیکنڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ ضلع الہ آباد کے علاقے حویلیہ میں نیا نگر پبلک اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر بشریٰ مصطفیٰ کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے زونل انچارج للمنی تیواری کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔اس دوران اسکول انتظامیہ نے پرنسپل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ہندو تہواروں جیسے دیوالی دسہرہ اوربھارتی یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ نیا نگر پبلک سکول سکریٹریSuchitra Vermaنے ایک میڈیا انٹرویو میںکہا کہ واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سکول میںہم تمام مذاہب کے تہوار مناتے ہیں تاکہ طلباءکو ان کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے۔