مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ کامتنازعہ فلم ”دی کشمیر فائلز” پرپابندی کا مطالبہ

جموں 16مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ہدایت کاروویک اگنی ہوتری کی متنازعہ فلم ”دی کشمیر فائلز”پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس متنازعہ فلم سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے جسے روکا جانا چاہیے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ کا یہ بیان مقبوضہ علاقے کے نام نہاد ایل جی گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوںنے فلم میں پیش کیے گئے واقعات کو فرضی اوربے بنیاد قرار دیا۔ انہوں کہاکہ انہوں نے منوج سنہا سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے گورنر کو مزید بتایا کہ متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز سے خطے میں نفرت پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر فائلز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسلمان ایک ہندو کو مارتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک بے بنیاد فلم ہے جس سے نہ صرف بھارت بلکہ وادی کشمیر کے مسلمان نوجوانوں میں بھی نفرت پیدا کی ہے ۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ میڈیا بھی نفرت پھیلا رہا ہے جسے روکا جانا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button