APHC-AJK

شہید رہنماء محمد اشرف صحرائی کو 5ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ممتاز حریت رہنما اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو انکی شہادت کی پانچویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کونوینرغلام محمد صفی کے زیر صدارت کانفرنس کے مقررین نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کیلئے شہید ممتاز رہنما کی گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا ۔مقررین نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے محمد اشرف صحرائی کی غیر قانونی نظربندی کے دوران ان کے ساتھ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا لیکن حریت رہنما عزم کا پیکر بنے رہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اشرف صحرائی کا حراست قتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور ان کی قربانیوں کو ہرگزفراموش نہیں ہونے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوران حراست قتل کے ذمہ داروں کو ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ۔

مقررین نے کہا کہ اشرف صحرائی کے حراستی قتل کی براہ راست ذمہ دار بھارتی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی شفاف اور فوری تحقیقات پرزوردیا۔مقررین نے کہا کہ اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی نے بھی مئی 2020میں بھارتی قبضے کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھااور محمد اشرف صحرائی کے خاندان کی قربانیاں کشمیر کی تاریخ کا سنہرا باب ہیں ۔کانفرنس کے شرکا نے شہدا کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔کانفرنس میں حریت رہنمائوں میں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، طاہر مسعود، سید فیض نقشبندی، محمد رفیق ڈار، شیخ عبدالمتین، میر طاہر مسعود، حسن البنا، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی، منظور احمد شاہ، زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ، امتیاز وانی ، دائود یوسفزئی ،سید گلشن احمد، منظور احمد ڈار، محمد شفیع ڈار، میاں مظفر، عدیل مشتاق وانی، سید مشتاق گیلانی، نذیر احمد کرنائی، محمد اشرف ڈار، عبدالمجید لون، مجاہد محمد بابر، خورشید احمد میر، شوکت علی ابو ذر، خالد شبیر، عبداللطیف ڈار، غلام حبیب ڈار، عبداللطیف ڈار، غلام بٹ،محمد عاصم ، عبدالرشید بٹ،حبیب اللہ شیخ ، قاضی عمران، ذاکر احمد اور رئیس احمد میرشامل تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button