بھارت

پیگاسس جاسوسی اسکینڈل :بھارتی سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی کومزید مہلت دیدی

نئی دلی 20مئی (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے اسرائیلی ساختہ پیگاسس سپائی وئیر کے ذریعے ملک میں جاسوسی کے اسکینڈل سے متعلق کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کمیٹی کو اپنی رپورٹ 28جون تک پیش کرنے کی مہلت دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے اسرائیلی ساختہ پیگاسس سپائی وئیر سافٹ ویئر کے ذریعے حزب اختلاف کے رہنمائوں، ججوں، صحافیوں ، وکلا اور دیگر شہریوں کی جاسوسی کی تھی جس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں اس اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے متعدد فریقوں کی طرف سے عرضداشتیں دائر کی گئی تھی ۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے مقدمے کی سماعت کے دوران اس سلسلے میں تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے کمیٹی کو پنی رپورٹ 28جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button