بھارت

”آر ایس ایس ، بی جے پی“ نے بھارت کو شرمندہ کیا، کانگریس

نئی دلی09 جون (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ برسراقتدار بی جے پی اور اسکی سرپرست تنظیم راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی نفرت انگیز سوچ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کو دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت بھارت میںجو ماحول ہے وہ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے سبب ہے۔ انہوںنے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اسکی فلم ان لوگوں نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے لہذا سائیڈ ادا کاروں کو سزا نہیں دی جاسکتی ۔ ترجمان نے کہا نفرت انگیز ماحول کی بنیادی وجہ آرایس ایس ہے لہذا اسے ہی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی وجہ سے ملک شرمندہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button