بھارت

بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون سیاح کی اجتماعی عصمت دری

india spanish rapeنئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 7نوجوانوں نے اسپین سے تعلق رکھنے والی ایک 35سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کے شوہر پر بدترین تشدد کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا۔ واقعے کے بعد خاتون نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملزموںنے ہمارا سامان بھی چوری کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ میرے ساتھ زیادتی ہی کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے زیادہ سامان چوری نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق کچھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے جرم کا اعتراف کیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ بد سلوکی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button