بھارت

بھارت: ٹی وی چینلز کو ہر ماہ 15گھنٹے تک نام نہاد قومی مفادکے پروگرام نشر کرنے کا حکم

نئی دہلی31جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں مارچ 2023سے تمام نجی ٹیلی ویژن چینلوں کو ہر ماہ 15گھنٹے تک نام نہاد قومی مفاد سے متعلق پروگرام نشر کرنے ہونگے۔
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوموار کو اس سلسلے میں ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے۔بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس”کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وزارت کی طرف سے دیے گئے بعض موضوعات کی بنیاد پر نجی نشریاتی اداروں کے لیے ہر دن 30منٹ کے لیے پبلک سروس براڈکاسٹنگ کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے نجی نشریاتی اداروں اور ان کی انجمنوں سے بات کی ہے جس کے بعد 30جنوری کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔وزارت نے ایڈوائزری میں کہا کہ اس مواد کا ٹیلی کاسٹ 30منٹ تک مسلسل نہیں ہونا چاہیے اور اسے چند منٹوں کے الگ الگ سلاٹس میں تیار کیا جا سکتا ہے۔ایڈوائزری میںکہا گیا ہے کہ کمرشیل بریک کے درمیان عوامی اہمیت کے حامل مواد کوجس مدت کے لیے نشر کیا جاتا ہے ، اس پر بریک کے لیے طے شدہ 12 منٹ کی حد لاگو نہیں ہوتی۔ساتھ ہی نشریاتی اداروں کو 90دنوں کی مدت کے لیے نشر کیے جانے والے مواد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے بھی کہاگیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سینٹر 90دن کی مدت تک نشر ہونے والے مواد کا ریکارڈ رکھے گا۔ پرائیویٹ براڈکاسٹرز کو براڈکاسٹنگ سروسز پورٹل پر ماہانہ رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔یہ رہنما اصول گزشتہ سال 9 نومبر کو وزارت کی طرف سے وضع کردہ نئے اپ لنکنگ-ڈائون لنکنگ قوانین میں طے کیے گئے تھے۔قومی مفاد تو بہانہ ہے اصل بی جے پی حکومت اس کی آڑ میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے ذرائع ابلاغ کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button