مقبوضہ جموں و کشمیر

”ہمیں نوکریاں دو یا گولی ماردو” لداخ میں بے روزگار نوجوانوں کے نعرے

سرینگر19اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں لداخ کے علاقے لہہ میں بے روزگارنوجوانوں کی تنظیم کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مارچ کیا گیا ۔ مقامی مسیحی برادری اور مسلمانوںنے مارچ کی حمایت کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنظیم کے زیر اہتمام ایک مشترکہ احتجاجی ریلی نوانگ دورجے اسٹوبڈین اسٹیڈیم سے شروع ہوکر پولو گرانڈ لہہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں مظاہرین کے علاوہ طلبہ تنظیموں، بدھ مت کے ماننے والوں کی ایسوسی ایشن، انجمن امامیہ ، کرسچن کمیونٹی اور انجمن معین الاسلام اور دیگرسمیت مختلف تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ پولو گرانڈ میں بے روزگاری سے متعلق خطے کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں اور مسائل سے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لوگوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر "ہمیں نوکری دو یا گولی ماردو،مودی حکومت شرم کرو،نوجاب نو ووٹ اورطلباء کی آواز سنو”جیسے نعرے درج تھے ۔آل لداخ بے روزگار یوتھ ایسوسی ایشن کے صدرنے میڈیا کو بتایا کہ احتجاج لداخ خطے کے علاقوںلہہ اور کارگل میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف کیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button