مقبوضہ جموں و کشمیر
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد 03مارچ (کے ایم ایس)
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چھ سال قبل آج کے دن پاکستان فوج نے بھارت کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیاتھاجوبلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کلبھوشن کی گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔