مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارت کی کینگرو عدالت کے فیصلے سے مظاہرے پھوٹ پڑے
سری نگر 25 مئی (کے ایم ایس) بھارتی کینگرو عدالت کی طرف سے محمد یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی غیر منصفانہ سزا کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز کے اہلکار سڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہے ہیں جو لاو¿ڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تنبیہ کر رہے ہیں۔بھارتی فوجیوں کی بھاری تعیناتی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے سری نگر کے علاقے مائسمہ میں محمد یاسین ملک کی رہائش گاہ پر جمع ہو کر بھارت مخالف مظاہرے کئے۔بھارتی پولیس نے بڈ شاہ چوک سری نگر میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
بھارتی پولیس نے وادی کشمیر میں ڈیموکریٹک حریت فرنٹ کے چیئرمین چوہدری شاہین اقبال سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔محمد یاسین ملک کی سزا کے خلاف آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف حصوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔