مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام: نامعلوم مسلح افراد نے ٹیلی ویژن فنکارہ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

سرینگر26 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بڈگام میں ایک خاتون ٹک ٹاکر اور ٹیلی ویژن فنکارہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ حملے میں خاتون کا 10 سالہ بھتیجا زخمی ہوا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ امرین بٹ جو ٹیلی ویڑن ڈراموں میں اپنے کردار کے لیے جانی جاتی تھی کو ضلع کے علاقے چاڈورہ حشرو میں اپنے گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں خاتون کا بھتیجا فرحان زبیر زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button