بھارت

بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی

غیر ملکی کرنسی، تصویر آئی ے این یسممبئی  22 اگست (کے ایم ایس): بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 ارب ڈالر سے گھٹ کر 619.36 ارب ڈالر رہ گئے۔

گزشتہ ہفتے یہ 8.89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اب تک کی ریکارڈ بلندی 621.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.35 ارب ڈالر سے گھٹ کر 576.37 ارب ڈالر رہ گیا۔اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 7.2 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 36.88 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 1.4 ملین ڈالر کی کمی سے 5.11 ارب ڈالر رہ گئے۔ ڈرائنگ کے خصوصی حقوق 70 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1.54 ارب ڈالر رہ گئے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button