بھارت

بھارت: مسلمانوں نے گیان واپی مسجد معاملے کیخلاف جیل بھرو تحریک شروع کردی

پولیس نے اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا کو حراست میں لیا

Gyanvapi Masjid issueلکھنو:بھارت میں اتحاد ملت کونسل بریلی شریف کے سربراہ مولنا توقیر رضا کو اتر پردیش پولیس نے جمعہ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوںنے گیان واپی مسجد معاملے میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مولانا توقیر رضا خان نے اترپردیش کے علاقے بریلی میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ گیان واپی مسجد معاملے پر زبردست احتجاج کیااور خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا۔ انہوں نے قبل ازیں مسلمانوں سے مسجد میں ہندوﺅں کو پوجا کی اجازت کے خلاف جیل بھر تحریک کی اپیل کی تھی۔ انہوںنے اپنی اپیل میں کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اہم اپنی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج درج کرائیں۔توقیر رضا خان نے کہا کہ ہمارا بولنے کا حق میں چھینا جا رہا ہے ، ہم ظلم وناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔بعد ازا ں توقیر رضا جمعہ کو دوپہر ڈیڑھ بجے اپنی قیام گاہ سے مسجد اعلیٰ اسلامیہ میدان پہنچے جہاں انہوں نے نماز جمعہ ادا کی اور بعدزاں بطور احتجاج اپنی گرفتاری دیدی۔ انہیںبعدازاں شام کے وقت رہا کیا گیا۔
ہندو توا تنظیموں نے نے بابری مسجد کی طرح اتر پردیش کے معروف شہر بنارس کی گیان واپی مسجد کے بارے میں بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ مغلم بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے میںایک مندر کو مسمار کر کے تعمیر کی گئی تھی ۔ انتہا پسند ہندو مسجد کے مقام پر مندر تعمیر کرنے کی مہم چلا رہے ہیں ۔ بنارس کی ضلعی عدالت نے ہندو فریق کو مسجد میں پوجا کی اجازت دے رکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button