مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: 2 تجارتی عمارتیں،سامان نذر آتش
سرینگر 08 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے نئی بستی میں رات گئے شدید آتشزدگی کے سبب دو تجارتی عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ایک لوڈ کیرئیر اور ملحقہ مکان کی چھت کو بھی کافی نقصان پہنچا۔آگ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12 بجے کے قریب 4 منزلہ کمرشل کمپلیکس کے ایک الیکٹرک گودام میں بھڑک اٹھی۔
دریں اثناءآج گاندربل ضلع کے علاقے میرگنڈ میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل جانے کی وجہ سے چار افراد معمولی زخمی ہوئے۔