مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے سرینگر میں پانچ رہائشی مکانوں کو ضبط کرلیا
سرینگر 21جون (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس نے سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ رہائشی مکانوں کوضبط کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس نے 21جون کو شہر کے علاقوں پارمپورہ ، پانتہ چوک ، نوہٹہ اورزکورہ میں پانچ رہائشی مکانوں کو ضبط کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مکانوں کواس لئے ضبط کیاگیا ہے کیونکہ وہ مجاہدین استعمال کرتے تھے۔پولیس نے کہا کہ اس طرح کے مزید گھروں کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں بھی جلد ضبط کیا جائے گا۔