پاکستان

”یوم تکبیر “پاکستان کے لیے فخر کا دن

اسلام آباد28 مئی (کے ایم ایس)پاکستان کی طرف سے28مئی 1998 کو کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان مسلم امہ کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔ بھارتی جوہری تجربات کا جواب دینے کے لیے اپنے دفاع میں جو ایٹمی دھماکے کیے گئے تھے اس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔
قوم آج ایٹمی تجربات کے24 برس مکمل ہونے پر کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کررہی ہے۔ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے ماحول کے فروغ کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اسلحے کے کنٹرول، عدم پھیلاو¿ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق عالمی اصولوں کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور قومی سطح پر برآمدی کنٹرول، نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی کے تازہ ترین بین الاقوامی معیارات پر عمل پیرا ہے۔
جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان انتہائی تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی قوم کی سلامتی کو یقینی بنا رہا ہے۔ پاکستان خوشحالی اور ترقی کے لیے توانائی، زراعت، صنعت، طب، ماحولیات اور دیگر متعلقہ شعبوں سمیت تقریباً تمام شعبوں میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔قوم پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے آج اپنے سائنسدانوں، انجینئرز اور فنی ماہرین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button