پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا


اسلام آباد 27مئی (کے ایم ایس)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ڈیووس میں ملاقات کی اور کشمیر کاز کیلئے ایران کی بھرپور حمایت کاخیرمقدم کیا ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔انہوں نے کشمیر کاز کیلئے ایران بالخصوص سپریم لیڈر کی بھرپور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے جس سے فریقین کو مختلف ادارہ جاتی میکانزم اور نئے شعبوں کی نشاندہی کے جدید طریقوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے سرحدی علاقے میں معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سرحدی منڈیوں کی جلد از جلد تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں ایرانی طیارہ بھیجنے پر وزیر خارجہ عبداللہیان کا شکریہ بھی ادا کیا جس نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button