آج”یوم تکبیر“ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
اسلام آباد 28 مئی (کے ایم ایس) ملک بھر میں آج” یوم تکبیر“قومی جوش وجذبے سے منایاجارہاہے ۔یہ دن 28 مئی 1998ءکو بلوچستان کے علاقے چاغی میں کئے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔رواں برس اس دن کاموضوع ہے ”نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے“۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے اس سلسلے میں ایک قومی نغمہ بھی جاری کیا ہے جس کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جوہری تجربات کے 24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات کا اعلان ہے۔ انہوںنے آج یوم تکبر کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ 1998 میں آج کے دن وزیر اعظم نواز شریف نے تمام دباو¿ اور لالچ کو مسترد کیا اور دلیرانہ مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کا عزم کر چکے ہیں
دریں اثنا دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تجربات اپنی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم اور جنوبی ایشیاءمیں تزویراتی توازن برقرار رکھنے کی اسکی خواہش کا مظہر تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی شکل میں جارحیت اور مہم جوئی کے خاتمے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی ایشیامیں امن و استحکام کے ماحول کے فروغ کے لئے پ±رعزم ہے۔ بیان میں کہا گیا پاکستان تمام ملکوں کیلئے عدم امتیاز اور مساوی سلامتی کے اصولوں کی بنیاد پر عالمی سطح پر ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ کو مستحکم بنانے کے لئے عالمی کوششوں میں شراکت دار ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ہتھیاروں کی برآمد کے بارے میں جدید عالمی معیارات اور جوہری سلامتی اور تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات کی پاسداری بھی کرنا ہے