پاکستان

بھارت کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ، آزاد ی کشمیر یوں کا بنیادی حق ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:
سابق نگران وفاقی وزیر اورچیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئر پرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ کشمیر کا مقدمہ انٹرنیشنل فورم پر لانا چاہیے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے امور کشمیر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کمیٹی کا دوسرا اجلاس تھا۔کمیٹی کے تحت ہیومن رائٹس اور قانون سے متعلق دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق ایمرجنسی پلان کی اشد ضرورت ہے ۔تحریک آزادی کشمیر میں پاکستان کا اہم کردار ہے ہمیں عالمی سطح پر اپنے بیانیہ کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ثقافت کو ہندوتوا رنگ میں رنگ رہا ہے ۔بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے علاوہ اپنے شہریوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد بھی کر رہاہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیری حریت قیادت اس وقت جیلوں میں نظربند ہے یا قتل کر دیا گیا ہے، ہماری قیادت اور نوجوان اس وقت گرفتار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد الیکشن ہماری لاشوں پر کرائے جا رہے ہیں،کوئی بھی کشمیری بھارت کے انتخابی ڈھونگ کو نہیں مانتا۔ہم اپنی حریت قیادت کے ساتھ ہیں۔میڈیا بڑھ چڑھ کر بھارت کو ایکسپوز کرے، تمام گرفتار قیادت اور نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔مشعال ملک نے کہا کہ یو کے میں بہت سے کشمیریوں نے الیکشن جیتے ہیں، ہم یوتھ کو ایجوکیٹ کر رہے ہیں، ہم سب متفق ہونگے تو جموں وکشمیر آزاد ہو گا، یاسین ملک کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ 15ستمبر کو انکے خلاف درج جھوٹے مقدمے کی آئندہ سماعت ہو گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button