بھارت

پاکستان ، بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ

نئی دہلی 31مئی(کے ایم ایس)پاکستان اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس عزم کا اظہار پاکستان اور بھارت کے مستقل انڈس کمیشن کے دو روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا جو آج (منگل کو) نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی وسائل کی تقسیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ 1960کے سندھ طاس معاہدے کی متعلقہ دفعات کے تحت 118واںسالانہ اجلاس تھا۔پاکستانی وفد کی قیادت پاکستانی کمشنر برائے انڈس واٹرسید محمد مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کے بھارتی کمشنر اے کے پال نے کی۔دونوں ممالک نے سیلاب سے متعلق معلومات کے پیشگی تبادلے سمیت پانی سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ معاہدے کی شرائط اور ضوابط کے مطابق سیلاب کے بہا ئوکی پیشگی معلومات سے آگاہ کرے جس طرح 1989سے 2018تک کیا جارہا تھا۔پاکستان نے پکل دل سمیت مغربی دریاں پر بھارت کے پن بجلی منصوبوں پر اپنے اعتراضات کو اجاگر کیا۔بھارت نے آئندہ سیلابی موسم کے بعد دوروں اور معائنوں کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دونوں فریقوں نے امیدظاہرکی کہ کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں مقررہ تاریخ پر ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button