مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے مسلمان نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیکر گرفتار کرلیا

نئی دلی 15ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کی انتقامی کارروائیاںمسلسل جاری ہیں اور نئی دلی میں بھارتی پولیس نے مسلمان نوجوانوںکو دہشت گردی کا الزام لگاکر گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کی طرف سے گرفتارکئے گئے نوجوانوں کی شناخت اسامہ، ابوبکر، جان محمد،ذیشان قمر ، محمد عامر اور دیگر کے طور پر ہوئی ہے۔ دلی پولیس کے سپیشل سیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان نوجوانوں کو دلی، اترپردیش اور مہاراشٹر سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کی طرف سے ان نوجوانوں کو نہ صرف دہشت گرد کے طور پر پیش کیاگیا بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیاکہ وہ نوراتری، رام لیلا اور دیگر تہواروں کے موقع پر بھارت کی مختلف ریاستوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں جب سے نریدرمودی برسراقتدار آئے ہیں اسوقت سے مسلمانوں پر ظلم وتشدد میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔ کبھی گائے ذبح کرنے پر تو کبھی اذان کی آواز آنے پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا کبھی مسلم خواتین کو برقع پہننے پر زدوکوب کیاگیا اور کئی مواقع پر تو ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی بستیوں کو ہی جلا کر راکھ کرڈھیر بنا ڈالا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button