مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں مزید بھارتی فوجیوں کی تعیناتی سے امن قائم نہیں ہو سکتا: فاروق عبداللہ

جموں 02جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں مزیدبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال میں بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ضرورت پر زوردیا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے خاندانوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے کے ہر طبقے کے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ فاروق عبدا للہ نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں امن اورترقی کے دعوے کررہی ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کولگام میں ایک خاتون ٹیچر کے قتل سے مودی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام کو آئندہ امرناتھ یاترا کے دوران انتہائی چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ اگر یاترا کے دوران کوئی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے بڑے پیمانے پر سنگین نتائج برآمد ہوں گیاور اس کے اثرات نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت کو بھگتنا پڑیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button