مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خودکشی کرنے والے فوجی کی شناخت راجو کاراجاگی کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے بیجاپور کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد602 ہوگئی ہے۔