مقبوضہ جموں و کشمیر

کئی ممالک نے حد سے زائد کیمیائی مادوں کی موجودگی کی وجہ سے بھارتی چائے واپس کردی

نئی دہلی 04جون (کے ایم ایس) حد سے زائد کیڑے مار ادویات اورکیمیائی مادوں کی موجودگی کی وجہ سے بین الاقوامی اور اندرون ملک خریداروں نے بھارت کی چائے واپس کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی)نے بتایا کہ یہ بات انڈین ٹی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (ITEA)کے چیئرمین انشومن کنوریا نے بتائی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحران زدہ سری لنکا کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیدا ہونے والے خلا ء کو پر کرتے ہوئے ٹی بورڈ برآمدات بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ تاہم بھارتی چائے کا مسترد کیا جانا برآمدات میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق انشومن کنوریا نے کہاکہ ملک میں فروخت ہونے والی تمام چائے کو فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI)کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ تاہم اندرون ملک بیشتر خریدار جو چائے خرید رہے ہیں ان میںمقررہ حد سے زیادہ کیمیائی مواد موجودہوتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button