مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹرز چسپاں، بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب

سرینگر07جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کو تقسیم کی جانے والی بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج درج کرایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم ، جموں وکشمیرپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ اور دیگر مختلف حریت پسند تنظیموں نے چسپاں کئے ہیں۔ پوسٹروںمیں لکھا گیا ہے کہ ہندوتوا حکمران کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اورکشمیر مخالف بھارتی پالیسی خطے میں امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مختلف ہتھکنڈ ے استعمال کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور علاقے کی اصل صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کررہی ہے۔پوسٹروں میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست نے کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے، انہیں قتل ، ہراساں اور گرفتار کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button