مدھیہ پردیش:مسلم ووٹروں کے نام فارم۔7کے ذریعے فہرست سے کاٹے جا رہے ہیں

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میںووٹرفہرستوں کے متعلق دھوکہ دہی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے ، فہرستوں نے مسلمانوںکا نام حذف کرانے کیلئے کسی اور کا نام اور موبائل نمبر استعمال کر کے اعتراضات درج کرائے گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الیکشن کمیشن کے فارم ۔7کے ذریعے درج ان اعتراضات کی تعداد دارلحکومت بھوپال ضلع میں 9ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ایک ہی پیٹرن پر کئی جگہ اعتراضات درج کرائے گئے ہیںجن میںنام اور نمبر غلط پائے گئے ہیں۔ ریاست کے ضلع سنگر ولی کی تحصیل دیو سر کے مسلم ووٹروں نے بھی ایک تحریری شکایت جمع کرائی ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ بی جے پی کے بوتھ لیول ایجنٹ مسلم ووٹروں کے گھروں میں جا کر انہیں ایس آئی فارم بھرنے ، بینک کے وائی سی کرانے اور ہاﺅسنگ سکیم دلانے کے نام پر فارم ۔7(ووٹر فہرست سے نام ہٹانے کیلئے) پر انگوٹھا لگوا رہے ہیں۔ بھنڈی کے علاقے سے بھی ایسی ہی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ مسلم ووٹروں کا کہنا ہے کہ ہمارے نام کی جو لوگ شکایت کر رہے ہیں ، ا نہیں نہ تو ہم جانتے ہیں اور نہ وہ ہمیں جانتے ہیں۔







