بھارت
ممبئی: پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے چار ارکان گرفتار کر لیے گئے
ممبئی21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے ضلع رائے گڑھ کے علاقے پنویل سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ٹی ایس حکام نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک سکریٹری، ریاستی ایکشن کمیٹی کا ایک رکن تنظیم کے دو کارکن شامل ہیں ۔ گرفتار کیے جانے والوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ ”یو اے پی اے کی دفعہ 10 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے مسلم تنظیم پاپو لر فرنٹ آف انڈیا پر حال ہی میں پانچ برس کیلئے پابندی عائد کر دی ہے اور پورے بھارت سے تنظیم کے سینکڑوں رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔