بھارت

بھارتی نیوزچینلز ریڈیو روانڈا سے متاثر ہیں جو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلاتی ہیں:ایڈیٹرز گلڈ

نئی دہلی08جون (کے ایم ایس)بھارت میں صحافیوں کی تنظیم” ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا” نے بھارتی نیوز چینلز کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کی ہے جس کے تحت وہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کررہے ہیںکہ کمزور طبقات بالخصوص مسلمانوں اور ان کے عقائد کے خلاف نفرت پھیلا ئی جائے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ مذمت بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ بیان پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آنے کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ای جی آئی کے بیان کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانپور میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے ساتھ کئی ممالک کی طرف سے بے مثال رد عمل سامنے آیا جو حکمران جماعت کے ترجمانوں کے بیانات سے شدید ناراض ہیں۔بیان میں کہاگیاہے کہ ملک کی غیر ضروری شرمندگی کا باعث بننے والے واقعے سے بچا جا سکتا تھا اگر کچھ ٹی وی چینلز سیکولرازم کے لیے قوم کی آئینی وابستگی کے ساتھ ساتھ صحافتی اقدار اور غیر مستحکم فرقہ وارانہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پریس کونسل آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کو ذہن میں رکھتیں ۔ای جی آئی نے کہا کہ کچھ نئے چینلز ریڈیو روانڈا کے طرز عمل سے متاثر ہیں جس کی زہر آلود نشریات افریقی قوم میں نسل کشی کا باعث بنیں۔تنظیم نے براڈکاسٹرز اور صحافتی اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ دوبارہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لئے ہوشیار رہیں۔ بیان میں زوردیاگیا ہے کہ میڈیا آئین اور قانون کو مضبوط کرنے کے لیے ہے اور اسے غیر ذمہ داری اور جوابدہی نہ ہونے کی وجہ سے نہ توڑا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button