بھارت

بھارت نے ڈرون بنانے والی کمپنی کو ڈرون کوالٹی سرٹیفکیٹ جاری کردیا

نئی دہلی14جون(کے ایم ایس) ڈرون بنانے والی کمپنی” ٹیک ورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ” بھارت میں ڈرون کوالٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس سے بھارت کو رواں ماہ تقریبا ساڑھے تین سو سرٹیفائیڈ ڈرون ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کی شہری ہوابازی کی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے نئی دہلی میںوزارت میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں کمپنی کو یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ سندھیا نے کہا کہ ڈرون کوالٹی کا یہ سرٹیفکیٹ درخواست موصول ہونے کے 34دن کے اندر دیا گیا ہے جبکہ ڈرون پالیسی میں اس کے لیے 75دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون بنانے والے ایسے مزید 14 اداروں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ امید ہے کہ انہیں بھی ڈیڈ لائن سے پہلے سرٹیفیکیٹ مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں شہری ہوا بازی کی وزارت نے پالیسی بنانے سے لے کر عمل درآمد تک تمام شعبوں میں بہت تیزی سے کام کیا ہے۔کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش پانڈے نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی اور کانپور کے ماہرین کو شامل کرکے معیار کے اصول اور دستورالعمل تیار کئے گئے ہیں۔ اس میں وزارت شہری ہوا بازی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن، انڈسٹری اور دیگر سرٹیفیکیشن اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے۔ٹیک ورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے تمام معیارات کو پورا کیا ہے اور سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون بنانے والے اپنی مصنوعات کی تصدیق کے لیے کسی بھی وقت کوالٹی کونسل آف انڈیا سے رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button