بھارت

بھارت:کرناٹک میں ہندو ٹیچر نے مسلمان طلباء کو پاکستان جانے کے لئے کہا

 

karnatakaبنگلورو03ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری اسکول کی ٹیچر نے مسلمان طلبا کو پاکستان جانے کے لئے کہا ہے۔

ریاست کے ضلع شیموگا کے ایک سرکاری اسکول میں آر ایس ایس اوربی جے پی سے وابستہ خاتون ٹیچر منجولا دیوی نے جو کنڑ پڑھاتی ہیں، مسلمان طالب علموں کو پاکستان جانے کے لئے کہا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ٹیچر کا تبادلہ کیا گیا۔ مسلمان طلباء نے مذکورہ ٹیچر کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی۔
دریں اثناء اسی طرح کے ایک اور واقعے میں دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے چار طلباء نے بتایا کہ سروودیا بال ودیالیہ میں ان کی ٹیچر ہیما گلاٹی نے انہیں کہاکہ تقسیم برصغیر کے وقت ان کے خاندان پاکستان کیوں نہیں گئے؟۔ دہلی پولیس نے واقعہ سامنے آنے کے بعدہیما گلاٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button